Wednesday, 28 August 2013

چنئی ایکسپریس ،بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

نئی دہلی…این جی ٹی… شاہ رخ خان آج صحیح معنوں میں بالی وڈ کے کنگ بن گئے ہیں جنہوں نے 4سالوں سے قائم مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جی ہاں بالکل ٹھیک سنا آپ نے،شاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس عامر خان کی تھری ایڈیٹس کا202اعشاریہ47کروڑ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے202اعشاریہ67کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد یہ بالی ووڈ میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔9اگست کو ریلیز ہونے والی چنئی ایکسپریس نے جہاں پے درپے کئی بالی ووڈ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑا وہیں70دنوں میں200کروڑ کمانے والی تھری ایڈیٹس کے ریکارڈ کو فقط15دنوں میں پچھاڑ دیا

0 comments:

Post a Comment