نیویارک …کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے الزام کے بعد شام پر امریکا کے دباوٴ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور امریکا نے بحیرہ روم میں پانچواں بحری جنگی بیڑا بھجوا دیا ہے۔ شام میں اقوام متحدہ کی ٹیم کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے شواہد ڈھونڈنے کے لیے موجود ہے۔ اس ٹیم کی رپورٹ اتوار تک متوقع ہے۔ بحیرہ رومِ میں آنے والا پانچواں امریکی بحری بیڑا، جدید ترین کروز گائیڈڈ میزائل سے لیس ہے،واضح رہے کہ چار امریکی بحری بیڑے پہلے ہی سے بحیرہ روم کے مشرق میں شام کے نزدیک موجود ہیں۔ ادھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ آنے سے پہلے برطانیہ، شام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ جب کہ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی شام کے خلاف فوجی جارحیت کے جواب میں حکومت اپنا دفاع کرے گی ۔
Thursday, 29 August 2013
کیمیائی ہتھیاروں کا الزام:شام کے خلاف اتحادیوں کا گھیرا تنگ
Posted on 12:37 by Unknown
Categories: News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment