Thursday, 29 August 2013

اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندرکا کمپیوٹر برآمد ، ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد…پولیس نے اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندرکا کمپیوٹر برآمد کر لیا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم سکندر کا کمپیوٹر حافظ آباد میں اس کیایک دوست کے گھر سے برآمد کیا اور اسے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سکندر کے کمپیوٹر میں ایک سال کا ڈیٹا موجود ہے۔پولیس کو امید ہے کہ سکندر کے کمپیوٹر سے ڈیٹا کے حصول کے بعد ملزم کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

0 comments:

Post a Comment