کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کا چالان پیش کردیا گیا۔عدالت نے پانچ مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے سماعت کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کا چالان اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے 5 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ مفرور ملزمان میں آصف چھوٹو عرف رضوان، عطاء الرحمان، قاری خلیل، ساجد اور یاسر موسیٰ شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے، مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 12 ستمبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔حکومت سندھ نے مقدمے کی پیروی کیلئے بحیثیت سرکاری وکیل سینئرایڈووکیٹ الیاس خان کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
Saturday, 31 August 2013
جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کا چالان عدالت میں پیش
Posted on 07:39 by Unknown
Categories: News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment