Thursday, 29 August 2013

کے پی کے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، وافرذخیرہ موجود ہے،مشیر خوراک

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں اور گندم کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے ۔ وزیر اعلی کے مشیر برائے خوراک قلندر لودھی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو میں میڈیا سے گفت گو میں بتایا کہ آٹے کی قیمت میں محض 20روپے فی تھیلا کے حساب سے اضافہ ٹرانسپورٹیشن کے چارجز کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں گندم کی کوئی کمی ہے اور نہ آٹے کا کوئی بحران ہے۔ مارکیٹ میکنزم کے مطابق مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے تدارک کیلئے صوبائی حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں اور گراں فروشوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment