Tuesday, 3 September 2013

ایم کیوایم نے فاروق ستار کی وزیراعظم سے ملاقات کو مسترد کردیا





کراچی…ایم کیوایم نے فاروق ستار اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات کو مسترد کردیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان واسع جلیل کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو کابینہ اجلاس میں کراچی کے نمائندے کی حیثیت سے بلایا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے دعوت نامہ منسوخ کردیا۔انہوں نے کہا کہفاروق ستار وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات نہیں کریں گے، گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرسکتا، گورنر اجلاس میں شریک ہوئے تو حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔




0 comments:

Post a Comment