کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی آج بھی جاری ر ہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔100 انڈیکس 287 پوائنٹس کمی کے بعد 22 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس طرح دو روز میں اسٹاک مارکیٹ میں 687 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے مقامی صنعتوں پر منفی اثرات کے خدشات کے باعث سرمایاکار محتاط دکھائی دیے۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی 109 ڈالر فی بیرل کی سطح پر دیکھا گیا ماہرین کے مطابق شام پر ممکنہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Wednesday, 28 August 2013
کراچی اسٹاک میں آج بھی مندی،انڈیکس میں287پوائنٹس کم
Posted on 08:09 by Unknown
Categories: News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment