اسلام آباد … انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں کرم ایجنسی سے گرفتار کئے گئے ایک ملزم انور حمید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے۔ اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو میں خود کش حملے کی کوشش کے دوران مارے گئے مبینہ خود کش حملہ آور ذکاء اللہ کی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم انور حمید کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سماعت کے دوران پولیس کی استدعا پر ملزم کو اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا۔
Saturday, 31 August 2013
بہارہ کہو خود کش حملہ کیس : کرم ایجنسی سے گرفتار ملزم کاریمانڈ، جیل بھیج دیا گیا
Posted on 07:19 by Unknown
Categories: News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment