Saturday, 31 August 2013

رینجرز شہر کی حفاظت کیلئے آسکتی ہے تو فوج کیوں نہیں، فاروق ستار

کراچی … متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ رینجرز شہر کی حفاظت کیلئے آسکتی ہے تو فوج کیوں نہیں، وہ نہیں کہتے کہ رینجرز جانبدار ہے لیکن اسے کچھ مصلحتیں کام سے روکتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 22 سال سے آئین کے تحت رینجرز شہر کی حفاظت کیلئے موجود ہے تو فوج لوگوں کی جان و مال اور تاجر برادری کی حفاظت کیلئے کیوں نہیں آسکتی۔ فاروق ستار نے کہا کہ جب کچھی برادری اپنے گھروں کو واپس لوٹتی ہے تو اس کا استقبال بموں، گولیوں اور راکٹوں سے کیا جاتا ہے، ایسی صورتحال کو صرف فوج ہی کنٹرول کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 ستمبر کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، شرکت کا فیصلہ مشورے کے بعد کریں گے۔ متحدہ کے رہنما نے مزید کہا کہ کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment