Wednesday, 28 August 2013

کراچی میں امن کیلئے ہر اقدام کی غیر مشروط حمایت کرینگے،شاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے حکومت کے ہراقدام کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ ایک بیان میں شاہی سید نے کراچی کی بد ترین صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے چودھری نثارکے خدشات سے اتفاق کیاہے،اُن کاکہناہے کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کرنا اور دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کو جڑسے اُکھاڑ پھینکناہوگا۔اس کیلئے سیاسی مفادات سے بالاترہوکرکراچی کو ہر قسم کے اسلحے سے پاک کرکے ایجوکیشن اور ٹریڈ سٹی بنایا جائے۔

0 comments:

Post a Comment