راولپنڈی…پیپلز پارٹی نے ساڑھے پانچ سال بعدبے نظیر بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے خصوصی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی پی پی پی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بینظیر قتل کیس میں فریق بننے کیلئے مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنی شہید قائد کے مقدمے میں فریق بنے۔بینظیر قتل کیس ساڑھے 5سال سے خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ مقدمے میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سمیت 8ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔
Thursday, 29 August 2013
پیپلز پارٹی کا ساڑھے پانچ سال بعدبینظیر قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ
Posted on 06:22 by Unknown
Categories: News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment