پشاور…کمشنر ایف سی آر نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو فرنٹیر کرائمز ریگولیشن کے تحت دی گئی 33 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے مقدمہ دوبارہ سماعت کیلئے پولی ٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کو بھجوانے کا حکم دیدیا۔کمشنر ایف سی آر صاحبزادہ محمد انیس نے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزام کے تحت سزا پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت کی۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کمشنر ایف سی آر نے ڈاکٹر شکیل کو ایف سی آر کے تحت دی گئی33 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیدیا۔ کمشنر نے ڈاکٹر شکیل کا مقدمہ واپس پولی ٹیکل ایجنٹ خیبر پختونخوا کو بھجوادیاہے۔پولی ٹیکل ایجنٹ خیبر کا فیصلہ آنے تک ڈاکٹر شکیل آفریدی کی ضمانت نہیں ہوسکے گی۔
Thursday, 29 August 2013
کمشنر ایف سی آر نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا معطل کردی
Posted on 06:39 by Unknown
Categories: News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment