کراچی …ڈائریکٹر جنرل آف پبلک ریلیشنز پاکستان نیوی نے نیوی اہلکار کے اغوا برائے تاوان کے واقعہ میں ملوث ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی نیوی اہلکار اس غیرقانونی واقعہ میں ملوث نہیں۔ ایک اعلامیے میں ڈائریکٹر جنرل آف پبلک ریلیشنز پاکستان نیوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ان خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے جس میں نیوی اہلکار اغوا برائے تاوان کے واقعہ میں ملوث قرار دیا گیا۔ تاہم اس واقعہ پر مقامی پولیس کے ساتھ مشترکا تحقیقات جاری ہیں۔ اگر کسی اہلکار کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو اس کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لیاجائیگا اور کارروائی کی جائے گی۔
Friday, 30 August 2013
نیوی اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نہیں،پاکستان نیوی
Posted on 14:12 by Unknown
Categories: News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment