Friday, 30 August 2013

قمبر شہدادکوٹ:بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کی کارروائی

قمبر شہدادکوٹ…ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کے دوران سیپکو حکام اور شہریوں کے درمیان تصادم ہو گیا اور مبینہ طور پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ سیپکو کے ایس ڈی او الطاف کہیری نے عملے کے 5ارکان کے ساتھ نصیر آباد کے شہری علاقے میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنا شروع کیے تو شہریوں نیاحتجاج کیا۔اس دورا ن مشتعل افرادنے سیپکو حکام کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جس پر ایس ڈی او الطاف کہیری نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔جس سیایک بچے سمیت3افراد زخمی ہو گئے اورکشیدگی مزیدبڑھ گئی۔شہریوں نے سیپکو کے عملے کو ایک رائس مل میں یرغمال بنا لیا۔تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے کی کشیدگی کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور یرغمالی عملے کو رہا کرا لیا۔شہریوں کے مطالبے پر پولیس نے ایس ڈی او الطاف کہیری کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چھ رکنی عملے سمیت گرفتار کرلیا اور وگن تھانے منتقل کر دیا۔

0 comments:

Post a Comment